افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سےکیےجانےوالےانسداد دہشتگردی آپریشنز کےدوران داعش کے20 کارندوں سمیت تریپن عسکریت پسند مارے گئے

افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سےکیےجانےوالےانسداد دہشتگردی آپریشنز کےدوران داعش کے20 کارندوں سمیت تریپن عسکریت پسند مارے گئے

افغان وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننگر ہار، لوگر، پکتیکا، قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں سیکیورٹی فورسز نے آٹھ مشترکہ آپریشن کیے، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں داعش کے بیس جنگجوؤں سمیت تریپن شدت پسند مارے گئے جبکہ پانچ زخمی اور پانچ گرفتار بھی ہوئے، ان آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، افغان وزارت داخلہ نے آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

Most Popular