امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کولوراڈو کے قریب واقع جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی،آگ نے باسٹھ ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈکی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ارد گرد کی آبادیوں کو خالی کرالیا،ایک ہزار سے زائد افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق ہوا کے باعث آگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Most Popular