سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا,طیارےمیں چوالیس افراد سوار, 14 کو بچا لیا گیا جبکہ متعدد مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا,طیارےمیں چوالیس افراد سوار, 14 کو بچا لیا گیا جبکہ متعدد مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

جنوبی سوڈان کے وائوو ایئرپورٹ پر سائوتھ سپریم ایئرلائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا, مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران لیزر سے نشانہ بنایا گیا, طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد چوالیس بتائی جا رہی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق 14 مسافروں کو بدقسمت طیارے سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ باقی مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے, زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر دیگر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Most Popular