شمالی کوریا کی جانب سے جدید راکٹ انجن کے تجربے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کا انتہائی غلط فیصلہ ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کی جانب سے جدید راکٹ انجن کے تجربے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کا انتہائی غلط فیصلہ ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

بین الاقوامی دباؤ اور سخت عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے نئے طرز کے 'ہائی تھرسٹ راکٹ انجن' کےتجربے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ صدرکم جانگ ان جو بھی کر رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ، شمالی کوریا کے صدر نے اپنے ملک کیلئے ہمیشہ غلط فیصلے کئے ہیں ، امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے ،،= جس میں شمالی کوریا سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی ،خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز کے تجربے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا سیٹلائٹ پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

Most Popular