انڈونیشیاءمیں ایک بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیاءمیں ایک بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیاءمیں ایک بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا نے نیشنل ڈزاسٹر منیجنگ ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ جزیرہ جاوا کے نزدیک بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد کپتان نے مسافروں کو بحری جہاز سے باہر نکل جانے کی ہدایت کی ۔ فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے ذریعے 141مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ 5لاشوں کو بھی برآمد کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق بحری جہاز میں آتشزدگی اس پر لدے ہوئے ٹرکوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی۔ اس سال جنوری میں بھی ایک کشتی میں آتشزدگی کے باعث 23افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Most Popular