دورہ سعودی عرب میں رہنماﺅں کے ساتھ دہشتگردی کے مسئلہ پر بات چیت کروں گا۔ امریکی صدر

دورہ سعودی عرب میں رہنماﺅں کے ساتھ دہشتگردی کے مسئلہ پر بات چیت کروں گا۔ امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ سعودی عرب میں خطہ بھر کے اسلامی رہنماﺅں کے ساتھ دہشتگردی کے مسئلہ پر بات چیت کرینگے اور دہشتگردی کے خلاف مہذب دنیا کو متحدکریں گے ۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو اپنے پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب پہنچے خطہ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر بات چیت کرینگے ۔ ٹرمپ سعودی عرب کی قیاد ت کے ساتھ معیشت ، اسلحہ کی فروخت اور انٹیلیجنس تعاون پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ انہوں نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماﺅں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی پر تشویش ہے جو اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے زیادہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرینگے ۔ امریکی صدر ہفتہ کو سعودی عرب کی قیادت سے براہ راست ملاقات کے بعد اتوار کو خلیج تعاون کونسل کے رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کرینگے اور عرب و امریکی اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

Most Popular