رشوت لینے اور دینے کے الزامات پرکمیونسٹ پارٹی کے رہنما کو 14سال قید کی سزا

رشوت لینے اور دینے کے الزامات پرکمیونسٹ پارٹی کے رہنما کو 14سال قید کی سزا

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاﺅننگ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار سو ہانگ زینگ کو ہربن کی ایک عدالت نے 14سال قید کی سزا سنا دی ہے، سو پر رشوت لینے اور دینے کے الزامات تھے ،سو چینی کمیونسٹ پارٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیاﺅننگ کا رکن ، سیاسی اور قانونی امور کے کمیشن کی کمیٹی کا سربراہ بھی تھا ، اس پر 20 لاکھ یوآن (290000 امریکی ڈالر ) جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ رشوت اور بد عنوانی سے حاصل کی گئی رقوم بھی ضبط کر لی جائیں گی ، اس پر 19.97ملین یوآن رشوت وصول کرنے کا الزام تھا جو اس نے کاروبار اور بعض افراد کو ترقی دینے کے لئے وصول کی تھی ، اس نے خود ترقی حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ افسران کو 11لاکھ یوآن رشوت پیش کی تھی ۔

Most Popular