ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا اور داماد بھی ہمراہ ہیں،، امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ سربراہی اجلاس میں اسلام کے حوالے سےخطاب کریں گے،، ادھر ٹرمپ کی آمد سے قبل سعودی درالحکومت ریاض کے قریب یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کر دیا ،، جسے ناکام بنا دیا گیا ،، ٹرمپ کی آمد پر سعودی وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں ،سعودی عرب کے سربراہی اجلاس میں پاکستان سمیت 54 ممالک کے سربراہ شریک ہو رہے ہیں ، جبکہ سوڈان نے شرکت سے انکار کر دیا،، سعودی وزارت خارجہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا کے لباس اور رہن سہن پر سعودی عرب میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ،، یاد رہے کہ اس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے دورہ سعودی عرب پر ان کے لباس اور ہاتھ ملانے پر اعتراضات سامنے آئے تھے،، یہ اجلاس مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے'عرب نیٹو فورس'کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Most Popular