گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق

گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق ہوگئے ، ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔ فوری طور پر کسی مسلح گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ صوبہ لوگر کے گورنر محمد حالم فیدے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعہ لوگر صوبہ کے ضلع محمد آغا میں پیش آیا جب ٹیوٹا سیڈان گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5بچے اور 5خواتین شامل ہیں۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں طالبان ملوث ہےں جو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Most Popular