اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

تاشقند میں او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کاتینتالیسواں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی گئی،،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے بھارت اوآئی سی کے خصوصی نمایندے اورفیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیرجانےدے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عملدرآمدکرے،قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پراپنی خاموشی توڑے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مذہبی آہنگی کی صورتحال خراب نہ کرے،قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت اورپاکستان کشمیرسمیت تمام تنازعات پرمذاکرات کریں،اسلامی ترقیاتی بینک اوراسلامی یکجہتی فنڈکشمیریوں کی اعلی تعلیم کیلیےفنڈزدے،او آئی سی وزرائے کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کے معاملےکی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Most Popular