مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج مسلسل نہتے اور معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے، ایک سو پچان روز گزر گئے،، بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوا تو کشمیریوں کا بھی جذبہ دگنا ہو گیا وادی میں احتجاجی مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج رات گئے گھروں سے نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے، گھروں میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ گھروں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے،،، گزشتہ تین دن کے دوران سیکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،  بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں سے سرسٹھ ہتھیار چھینے گئ،،حریت رہنماؤں، تنظمیوں اور بار ایسوسی ایشن نے غیرقانونی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرنے،، رات گئے چھاپوں اور لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچانے کے عمل کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ یاسین ملک نے نریندر مودی کا بھارت کو اسرائیل کے ساتھ ملانا اس بات کی نشاندہی ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ظالمانہ پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہے، ادھر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی دہشت گردوں کی طرف سے جلائے گئے گھروں کے متاثرین سے ملنے پہنچیں جہاں وہ فوٹو سیشن کراتی رہیں۔ ہندوں دہشتگردوں نے اس علاقے میں اسی گھر جلائے تھے، جس میں سکول، دکانیں، مساجد بھی شامل ہیں

Most Popular