پاکستانی اداکاروں کی حمایت پر بھارتی اداکار اور ہدایت کار مسلسل ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے

پاکستانی اداکاروں کی حمایت پر بھارتی اداکار اور ہدایت کار مسلسل ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے

اداکار سلمان خان، اوم پوری، ہدایت کار مکیش بھٹ اور کرن جوہر پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر مسلسل ہندو دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، سخت تنقید اور دھمکیوں کے بعد ہدایت کار مکیش بھٹ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاس سیکیورٹی لینے جاپہنچے،،،، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہدایت کار نے ہندو انتہا پسندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ جسے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مسئلہ ہے وہ ان کی فلمیں نہ دیکھیں، لیکن جو پاکستانی فنکاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں دیکھنے دیا جائے،،، مکیش بھٹ نے بتایا کہ انہیں وزیر داخلہ نے فلموں کی پر امن ریلیز کی یقین دہانی کرائی ہے، دوسری طرف بھارتی وزیر بابل سپریو کا کہنا ہے کہ ہندو تنظیمیں صرف لوگوں میں ڈر بٹھا رہی ہیں، انہیں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔۔

Most Popular