پاک فوج کی طرف سے بازیاب کروائی گئی غیر ملکی فیملی کو پانچ سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا تھا:مائک پاؤمپ
واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک فاؤڈیشن فار ڈفینس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائک پاؤمپے کا کہنا تھا کہ چار امریکی شہریوں کو بازیاب کروایا گیا جنہیں پانچ سال تک پاکستان میں رکھا گیا تھا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کے حوالے سے ہمیں توقعات کم رکھنی چاہیئیں،، امریکہ وہ تمام کوششیں کر رہا جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے،، آئندہ چند روز میں امریکی حکومت دو ہزار گیارہ میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی