بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے،، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی، ریاست اڑیسہ میں ہوئے اس حادثے کے بعد امدادی کام جاری ہیں،، یہ عمارت غیر قانونی تھی ،، جو بی جے پی کے مقامی لیڈر کی ملکیت تھی،، جس کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے