میسیکو میں زلزلے نے تباہی مچا دی،39 عمارتیں زمیں بوس،125 افراد ہلاک
میسیکو میں زلزلے نے تباہی مچا دی،39 عمارتیں زمیں بوس،125 افراد ہلاک سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاریزوردار جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف و ہراسزلزلے کی شدت 7.4 اور گہرائی 51 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروےامریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا میکسیکو میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی
میکسیکو کے وسطی علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، ریکٹر سکیل پر شدت سات اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی،انتیس عمارتیں منہدم جبکہ ایک سو انتالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں
انیس سو پچاسی میں آج ہی کے دن میکسیکو میں خوفناک زلزلہ آیا تھا اور بتیس سال بعد برسی کے موقع پر میکسیکو میں ایک بار پھر زلزلے نے تباہی مچا دی ،،
میکسیکو میں دو ہفتے کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے سے انتالیس عمارتیں زمین بوس ہوگئیں سینکڑوں افراد ملبت تلے تب گئے جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق وسطی میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ایک سو تیئس کلومیٹر جنوب شمال میں واقع قصبے پیوبلا کے قریب تھا،،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہزاروں افراد اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیازلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا،،زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور 38 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں
دو ہفتے قبل میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے