امریکا اور انڈونیشیا کے درمیان 10 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

امریکا اور انڈونیشیا کے درمیان 10 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

انڈونیشیا کے دورے پر گئے ہوئے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے دونوں ملکوں کے درمیان 10 ارب ڈالر کے مختلف سمجھوتوں کی توثیق کر دی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اربوں ڈالر کے یہ سمجھوتے امریکی اور انڈونیشی کمپنیوں کے درمیان طے پائے ہیں۔ امریکی نائب صدر کے مطابق ان سمجھوتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ امریکی کمپنیاں کس حد تک انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کو ایک اہم موقع خیال کرتی ہیں۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن انڈونیشی ایئر فورس کے ایف 16 جنگی طیاروں کے لیے ہتھیار لے کر جانے والا ایک نیا سسٹم فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ مکمل کرتے ہوئے انڈونیشیا پہنچے تھے۔ ان کی اگلی منزل آسٹریلیا ہے۔

Most Popular