جرمنی سعودی عرب کے اقتصادی منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر

جرمنی سعودی عرب کے اقتصادی منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر

سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر ڈیٹر ڈبلیو ہیلر نے کہا ہے کہ جرمنی سعودی عرب کے 2030 ءویژن کے تحت پیشکش کردہ ہائی ٹیک مصنوعات اور طریق کار کی حمایت کرتا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں گذشتہ روز جرمن ناشتے اور کیٹلاگ شو کے دوران 150 کمپنیوں کے نمائندوں ،حکومتی وزارتوں اور کاروباری ایوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید اور متنوع معیشت کے لئے سعودی عرب کا 2030ءویژن صرف وسائل کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ علم کی بنیاد پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ جرمنی سعودی عرب کے2030ءویژن کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے گورنر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن احمد فہد الفحید (Ahmed Fahd Al-Fuhaid) سے بھی ملاقات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں پائیدار پہلوکے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ روابط کو برقرار رکھنا جرمنی کے مفاد میں ہے۔

Most Popular