مصری فضائیہ کے آپریشن میں داعش کے 19 ارکان ہلاک

 مصری فضائیہ کے آپریشن میں داعش کے 19 ارکان ہلاک

مصری فضائیہ نے ایک تازہ آپریشن میں جزیرہ نما سینا میں سرگرم داعش کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور ان کی چارگاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جزیرہ نما سینا کے وسط اور شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جزیرہ سینا میں داعش کے کئی سرکردہ کمانڈروں، تنظیم کی شرعی کونسل کے سربراہ سمیت 19 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جزیرہ سینا میں دہشت گردوں اور داعش کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ادھر مصری فوج نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ملک میں گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث ایک دہشت گرد نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔

Most Popular