ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال نومبر میں ایشیاء کا دورہ کریں گے اورایشیائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے:صدرمائیک پینس

 ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال نومبر میں ایشیاء کا دورہ کریں گے اورایشیائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے:صدرمائیک پینس

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اس بات کا اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ نومبر میں ایشیا میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،، آسیان کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد، پینس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی،، خطے کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے؛ خاص طور پر اِن دِنوں جب امریکہ کی پالیسی کوریا کے جزیرے پر بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے پر مرکوزہے،، امریکہ کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کے مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

Most Popular