فرانس کے شہر مارسیل میں ایک شخص نے بس سٹاپ پر کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھادی، ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی
فرانس کے ساحلی شہر مارسیل میں مقامی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے ایک انتالیس سالہ شخص نے بس سٹاپ پر لوگوں کو گاڑی تلے روندا،، اور اس کے ایک گھنٹے ایک اور بس سٹاپ پر مسافروں پر گاڑی چڑھادی،، حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،، حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور معمولی جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا،، واقعے کو دہشتگردی قرار دینا قبل از وقت ہوگا،، لیکن دہشتگردی کا امکان رد بھی نہیں کیا جا سکتا،، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں