جاپانی کارگو راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لئے سامان لے کر روانہ ہوگیا

جاپانی کارگو راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لئے سامان لے کر روانہ ہوگیا

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کا بغیرپائلٹ کا کارگو خلائی راکٹ کونوتوری تھری ملک کے جنوبی علاقے میں قائم اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں کے لئے ضروری سامان لے کر گیا ہے۔بھیجے گئے سامان میں ایک نیا کیمرہ سسٹم ، کھانے پینے کا سامان،کپڑے،خلائی آلات اور دیگر سامان شامل ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا راکٹ ہے،جو ستائیس جولائی کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا جہاں ایک جاپانی خلاباز بھی موجود ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular