شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیا ن جھڑپیں, شام میں تعینات امن مبصر مشن کی مدت میں تیس دن کی توسیع کردی گئی۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیا ن جھڑپیں, شام میں تعینات امن مبصر مشن کی مدت میں تیس دن کی توسیع کردی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مبصر مشن کی مدت ابتدائی طور پرنوے دن تجویز کی گئی تھی جو جوبیس جولائی کو ختم ہونا تھی۔ اس مشن کا مقصد صدر بشار الاسد حکومت اور باغیوں کے مابین طے پانے والے سیزفائر کے معاہدے کی نگرانی کرنا ہے۔شام کے مختلف شہروں میں اب بھی لڑائی جاری ہے ۔ روس اور چین کی جانب سے شام سے متعلق قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کی تحریک میں اس کی مدد کریں گے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular