برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش نوجوانوں کو ورغلانے کیلیے انٹر نیٹ کا سہارا لے رہی ہے

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش نوجوانوں کو ورغلانے کیلیے انٹر نیٹ کا سہارا لے رہی ہے

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیم داعش اپنی سرگرمیوں میں انٹرنیٹ کے استعمال پر غیر معمولی توجہ دے رہا ہے، جس کے ذریعے یہ شدت پسند گروہ اپنا جال دنیا بھر میں پھیلاتا جا رہا ہے۔ کیمرون کے مطابق آئی ایس یا داعش کے پھیلاؤ میں انٹرنیٹ ہی اہم ترین ہتھیار کا کام کر رہا ہے۔کیمرون کا کہنا تھا کہ شام جانے والے زیادہ تر جہادی، محبت کرنے والے، اچھے گھرانوں اور اسکولوں سے تعلق رکھنے والے ایسے نوجوان ہوتے ہیں جن کا مستقبل بھی روشن نظر آ رہا ہوتا ہے، لیکن اچانک ان کے ذہنو ں میں دھماکہ خیز مواد کو سینوں سے باندھ کر خود کو اڑا دینے اور معصوم جانوں کی ہلاکت کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔

Most Popular