ترکی اور یونان کے ساحلی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے نے عمارتیں تباہ کردیں دو افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی
ترکی اور یونان کے ساحلی علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا،، جس نے تباہی مچا دی ، ساحلی علاقوں میں زلزلہ آنے کی وجہ سے سونامی کا بھی خطرہ ظاہر کر دیا گیا ہے ، عمارتوں کے حصے گرنے سے 200 سے زائد افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جس کے بعد سے علاقے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، یونان اور ترکی کے اس ساحلی علاقے میں زلزلے آنا معمول کی بات ہے