امریکی صدربراک اوباما کیوبا کےدارالحکومت ہواناپہنچ گئےہیں

امریکی صدربراک اوباما کیوبا کےدارالحکومت ہواناپہنچ گئےہیں

صدر اوباما، ان کی اہلیہ مشیل اور بیٹیاں ساشا اور مالیا مسکراتی ہوئی صدارتی جہاز ایئر فورس ون سے برآمد ہوئیں۔امریکی صدارتی خاندان ہلکی ہلکی بارش میں سرخ قالین پر سے گزرا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو رودریگس نے کیا۔اسی دوران ہوانا پولیس نے سیاسی قیدیوں کی بیویوں کے ایک گروپ ’لیڈیز ان وائٹ‘ کی درجنوں ارکان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک چرچ کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاریاں کر رہی تھیں۔ امریکہ اور کیوبا میں پہلی جنگ عظیم کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں ،، معروف سوشلسٹ رہنما چی گویرا جن کا تعلق کیوبا سے تھا کے قتل کا ذمہ دار بھی امریکہ تھا اور کیوبا کے فیڈل کاسترو امریکہ کو سب سے بڑا شیطان کے نام سے مخاطب کرتے رہے ہیں اٹھاسی برس بعد امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں بحالی کو شمالی امریکہ میں امن کیلیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے

Most Popular