فرانس میں مقیم تمام کشمیری برادری کوتحریک انصاف کےپلیٹ فارم پاکٹھا کریں گے۔ مرزا آصف جرال سینئرراہنما تحریک انصاف فرانس کشمیر

فرانس میں مقیم تمام کشمیری برادری کوتحریک انصاف کےپلیٹ فارم پاکٹھا کریں گے۔ مرزا آصف جرال سینئرراہنما تحریک انصاف فرانس کشمیر

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانسیسی عوام کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے کیلئے  تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عنقریب ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے گا۔  ممتاز کشمیری راہنما مرزا آصف جرال نے فرانس میں مقیم کشمیر برادری کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ وہ بہت جلد رابطہ مہم شروع کرنے والے ہیں اورانشاءالله فرانس میں مقیم تمام کشمیریوں کو تحریک انصاف فرانس کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی  واحد لیڈر ہیں جومسئلہ کشمیرکو نہ صرف پوری دنیا میں اجاگر کر سکتے ہیں بلک اس کے حل کے لئےاپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آ کرکشمیری عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمہ وقت پارٹی خدمات کے لے حاضر ہیں اور جلد ہی کشمیر کے حوالے سےایک اہم  ورکشاپ کا انقعاد کروائیں گے اور تحریک انصاف فرانس کشمیر کو از سر نو منظم کرے گے اور کارکنان کو اس حوالے سے جلد اعتماد میں لیں گے۔۔ 

صاحبزادہ عتیق الر حمن 

Most Popular