امریکہ عراق کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ مشکل حالات میں عراقی عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ عراق کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ مشکل حالات میں عراقی عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات ہوئی۔ اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ مشکل وقت میں عراق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حیدرالعبادی نے سفری پابندیاں اُٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موصل میں امریکی حمایت سے داعش کے خلاف فوجی آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

Most Popular