ترک صدر اپنےمتنازعہ بیانات کا سلسلہ بند کریں۔بیانات کو نہ روکا گیا توجرمنی میں ترک سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے:چانسلرانجیلا میرکل

ترک صدر اپنےمتنازعہ بیانات کا سلسلہ  بند کریں۔بیانات کو نہ روکا گیا توجرمنی میں ترک سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے:چانسلرانجیلا میرکل

جرمنی اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انجیلا میرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل بند ہونا ضروری ہے۔ ترک صدر کو اپنے متنازعہ بیانات کا سلسلہ روکنا ہوگا،، ورنہ حالات مزید بگڑتے جائیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ بیانات روکے جائیں ورنہ ترک سیاستدانوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی لگادیں گے۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی میں ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے نازی دور سے تشبیہ دی تھی

Most Popular