کنگ سلمان سنٹر نے یمن کے لوگوں کی امداد کے لیے دو نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

کنگ سلمان سنٹر نے یمن کے لوگوں کی امداد کے لیے دو نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

سعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر کے ذریعے یمن کے افراد کی بحالی اور انسانی امداد کے لئے دو منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ۔ان منصوبوں میں سے ایک پروگرام کے تحت بچوں ،حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت کو پورا کرنا ہے جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا ۔انسانی امداد کے لئے خیر اتحاد کے صدر عبد اللہ بن عثمان نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے آٹھ صوبوں میں غذائی قلت کو دور کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے سے 468 348, بچوں ،دودھ پلانے والی ماﺅں اور حاملہ خواتین میں غذائی قلت کو پورا کیا جائے گا۔جبکہ پانی فراہمی کے منصوبے کے تحت15صوبوں میںپانی کے ٹینکر اور کنٹینر گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔اس منصوبے سے 1.3ملین بچے ،796,011 مرد اور 762,917 خواتین مستفید ہوں گی۔یمن کے وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر نصیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کنگ سلمان سنٹر کے ذریعے یمن کے افراد کو امداد فراہم کر رہا ہے ۔

Most Popular