نیو یارک میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

نیو یارک میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ستائیس سالہ ملزم ہوزے پمیٹل جو کہ امریکی شہری ہے، سرکاری ملازمین اور عمارتوں کا نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس بارے میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا ملزم کے کسی گروپ سے وابستگی کے شواہد نہیں ملے تاہم وہ القاعدہ کے پراپیگنڈے سے متاثر تھا ، ان کا کہنا تھا ملزم ہوزے پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی کے تین منصوبے بنانے کا الزام ہے اور اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ نیویارک پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم کا نشانہ امریکی فوجی تھے اور اس نے پائپ کے ذریعے دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular