افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان جیل پر دھاوا بول کر مقید درجنوں افراد کورہا کروالیا
افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان جیل پر دھاوا بول کر مقید درجنوں افراد کورہا کروالیا،،افغانستان اسپیشل فورسز نے مذکورہ آپریشن ہلمند صوبے کے ضلع نازاد میں کیا جہاں طالبان نے اپنا نظام انصاف قائم کر رکھا تھا اور مقامی افراد کو مختلف جرائم میں مجرم قرار دے کر جیل میں قید کر رکھا تھا،، افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ طالبان کی ایک جیل سے درجنوں افراد کو رہا کروایا گیا ہے جس میں اکثر نوجوان تھے جنہیں مخلتف جگہوں سے گرفتارکر کے پابند سلاسل کیا گیا،، افغان میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ رہا پانے والوں میں عام شہریوں کےعلاوہ تیس کے قریب پولیس اہلکاروں کو بھی رہائی ملی جنہیں بغاوت کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور مسلسل تشدد کا بنایا جاتا تھا۔۔