دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کوایک سو بیس ارب ڈالرزکانقصان اٹھاناپڑا: ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پربحث ہوئی،، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کوجنگ ختم کر کے امن کےلئےمذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے،،کابل اورافغان طالبان کےدرمیان غیرمشروط بات چیت شروع ہونی چاہیے ،، اتحادی فوج پربھی طاقت کےاستعمال کی بجائےمذاکرات ہونے چاہیں،، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف سب سےبڑی مہم چلائی،، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو120ارب ڈالرزکانقصان اٹھاناپڑا،، پاکستان نےمغربی سرحد پر2لاکھ فوجی تعینات کیے،، فوجی کارروائی سےقبائلی علاقہ جات سےدہشت گردگروپوں کاخاتمہ کیا،،کابل اورافغان طالبان کےدرمیان جاری جنگ کےخاتمےکاحل صرف مذاکرات ہیں۔