برطانیہ عالمی عدالت کے جج کی دوڑسےدستبردار ہوگیا.بھارتی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے.
برطانیہ عالمی عدالت کے جج کی دوڑسےدستبردار ہوگیا ،جس کے بعد بھارتی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے،، بھنڈاری کوجنرل اسمبلی میں 193میں سے183اورسلامتی کونسل کےتمام15ووٹ ملے،، اس سے قبل جج کی تعیناتی پربھارت اوربرطانیہ میں سفارتی تنازع بھی پیداہوگیاتھا،،جج کی تعیناتی کے لیے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں میں اکثریت درکارہوتی ہے،، تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی عالمی عدالت انصاف میں نمائندگی نہیں ہے،،
واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کیس بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے ،، بھارتی جج کی تقرری کے بعد اس کیس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں۔