لندن میں منچلے نوجوانوں نے بس پر فائر کریکرز پھینک دیئے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا
شمالی لندن میں ایک بس پر نوجوانوں نے فائر کریکر پھینکے جب وہ سٹاپ پر مسافروں کو اتارنے کیلئے رکی، فائر کریکر بس کی دیواروں سے ٹکرایا تو مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا یہ عمل ناقابل معافی اور بہت خطرناک ہے، فائر کریکر کے حملے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے نوجوانوں نے پہلے راہ چلتی موٹر سائیکل پر فائر کریکر پھینکا پھر ایک کار کو نشانہ بنایا ، پولیس نے نوجوانوں کی تلاش شروع کردی، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو نقصان نہ پہنچے