واشنگٹن کی طرف سے نصب کردہ اینٹی میزائل سسٹم روس اور چین کے لئے خطرہ ہے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
روسی وزیر خارجہ سرگری لاوروف نے ماسکو میں بین الاقوامی تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنا عالمی سلامتی کے نقصان کا باعث ہو گا۔ امریکا اپنے میزائل دفاعی نظام کو روس اور چینی سرحدوں کے قریب لانے کی کوششوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل امریکا سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ کر تے رہے ہیں جبکہ یورپ میں تعینات امریکی ایٹمی ہتھیاروں کو امریکی علاقے میں واپس جانا چاہیے