سمندری طوفان ماریا سے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، مکانات ، عمارتیں اور درخت گر گئے ، اب تک ایک شخص ہلاک جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں
سمندری طوفان ماریا نے پورٹو ریکو میں تباہی مچا دی ،، پورے ملک میں ہی بجلی کا نظام تباہ ہو گیا ، گورنر کے مطابق مکمل طور پر سسٹم بیٹھ گیا ،، جس کو بحال کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا،، مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہے ،، جس کے باعث رابطے بھی منقطع ہیں ، اب تک طوفان سے ایک شخص ہلاک جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں ، گھر ، عمارتیں اور درخت گر گئے ہیں ، نقصانات کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا گیا ، تاہم حکام کے مطابق ملک کے حالات پہلے سے ہی معاشی طور پر بہت خراب تھے ، اس طوفان سے باہر نکلا جائے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے ، حکام نے دیگر ممالک سے امداد کی اپیل بھی کی ہے ، طوفان ابھی تھما نہیں جو تیزی سے دیگر ممالک کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں وارننگ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے،