24 گھنٹوں کے دوران روسی فضائیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں:روسی وزارت دفاع
روسی وزارت دفاع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران روسی فضائیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ،، ان کارروائیوں میں کم از کم آٹھ سو پچاس دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی اہم شدت پسند کمانڈرز شامل ہیں ،، سب سے زیادہ نقصان ادلب میں ہوا ، جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ، دوسری جانب شام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ،، روس کے مطابق وہ شام کے کئی خطرناک علاقوں کو داعش اور دیگر دہشتگردوں سے پاک کر چکا ہے ،