ٹرمپ کے حوالے سے روہنگیا پر سخت اور واضح موقف اپنایا
اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قیام امن ریفارم کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کے حوالے سے روہنگیا پر سخت اور واضح موقف اپنایا ،، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و جبر روکنے کیلئے تیز اور موثر کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر تشدد اورقتل عام کر کے نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں ،، نائب صدر مائک پینس نے میانمار کی فوج کو فوری طور پر قتل و غارت روکنے کا کہا ، اور امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر ایکشن لے کر بحران کا خاتمہ کرے ،، واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پہلی بار روہنگیا مسلمانوں کیلئے اتنا سخت اور واضح موقف اپنایا گیا ہے ،