طالبان نے افغان نیشنل آرمی کی دو سو نوویں کور کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے پچاس سے زائد فوجی مار ڈالے

طالبان نے افغان نیشنل آرمی کی دو سو نوویں کور کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے پچاس سے زائد فوجی مار ڈالے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے مزارشریف میں واقع آرمی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خود کو اڑا لیا جس کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس طالبان اندر داخل ہوئے اور نمازجمعہ کے دوران اندھادھند فائرنگ کر دی۔ واقعے میں پچاس سے زائد فوجی ہلاک جبکہ ستر سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ طالبان حملہ آور مارے گئے, ایک حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنے منصوبے پر عمل کرتا سکیورٹی فورسز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ افغان حکام نے ایک حملہ آور کی گرفتاری کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں کوئی بھی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

Most Popular