ترک نے شام کی حدود سے ترکی کے دو سرحدی دیہاتوں پر میزائل حملہ کیا گیا
ترکی نے شام کے ساتھ سرحد پر آپریشن اولیو برانچ کے دوران اہم کامیابی حاصل کرلی،، ترک فضائیہ کی جانب سے امریکی حمایت یافتہ کرد دہشتگردوں پر شدید بمباری کی گئی،، کئی گھنٹے کی بمباری کے بعد ترکی کی زمینی فوج شام کے شہر عفرین میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی،، فوجی آپریشن کے دوران اب تک آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں ۔۔۔دوسری جانب شام کی حدود سے ترکی کے جنوبی صوبے پر تین میزائل داغے گئے،، میزائل ضلع ریحان علی کے دو دیہاتوں میں گرے ،، شام کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل رفعت بہادر علی میں گھر پر گھرا جبکہ دوسرا میزائل شاہراہِ جمہوریت پر گرا،، تیسرا میزائل تیفور سوکمن گلی میں آکرپھٹا ،، میزائل حملے میںایک شخص ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے،، زخمیوں میں سے چار کی حالت سخت تشویشناک ہے