کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ ، بس کھائی میں گرنے سے شیرخوار بچے سمیت 13 افراد ہلاک
کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بس کھائی میں گرنے سے شیرخوار بچے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے نیرینو میں گزشتہ روزاس وقت پیش آیا جب پہاڑی میں علاقے میں واقعے ہائی وے پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں شیرخوار بچے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔