ٹوکیو میں میزائل حملے سے بچاﺅ کی پہلی مکمل مشق کا انعقاد
جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں پیر کو پہلی میزائل حملے سے بچاﺅ کی پہلی مشق (میزائل ایووکیشن ڈرل) منعقدکی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔ میزائل حملے سے بچاﺅ کی مشق میں شہریوں کو ہنگامہ حالات میں سب وے سٹیشنز اور زیر زمین دوسری جگہوں پر پناہ لینے کی تربیت دیتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے گئے،اس مشق میں 300 افراد نے حصہ لیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشق کے دوران جنگ مخالف شہریوں کے چھوٹے گروپس نے احتجاج بھی کیا جس دوران ان کی پولیس سے معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔جاپانی حکومت کے مطابق ان کو شمالی کوریا سے میزائیل اور جوہری حملے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔انھوںنے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے داغا گیا میزائیل 10منٹ سے بھی کم وقت میں ٹوکیو پہنچ سکتا ہے اور اس کی لانچ کے تین منٹ کے اندر خطرے کا الارم بجایا جا سکتا ہے اس طرح ہمارے پاس اپنے بچاﺅ کے لئے پانچ منٹ باقی رہ جاتے ہیں جس میں بچاﺅ کی تمام تر کارروائی کی جا سکتی ہے ۔جاپان کے چھوٹے قصبات اور دیہاتوں میں اس طرح کی مشقیں کرائی جا چکی ہیں۔یاد رہے کہ جاپان نے مزائیل دفاعی نظام ”ایجس“نصب کیا ہوا ہے جو چند منٹوں میں حملہ آور میزائیل کو نشانہ سکتا ہے۔