ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہائوس کے ترجمان عہدے سے احتجاجا ً مستعفی

ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہائوس کے ترجمان عہدے سے احتجاجا ً مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہائوس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے احتجاجا ً استغفی دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر شون اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ سے منسلک اپنے دیرینہ دوست انتھونی سیرامکسائی کو کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کے لیے منتخب کیا ہے جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔شاون سپائسر کیمرے کے سامنے آ کر میڈیا کو بریف کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ چند ہفتوں میں انھوں نے کیمرے سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق شان سپائسر، انتھونی سیرامکسائی کی تقرری سے ناخوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ ایک 'بڑی غلطی' ہے۔اس عہدے کے لیے گذشتہ مئی میں کمیونی کیشنز ڈائریکٹر مائک ڈیوبک کے مستعفی ہونے کے بعد سے کسی نئے شخص کی تلاش جاری تھی۔

Most Popular