قطر کے امیر عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

قطر کے امیر عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ بحران شروع ہونے کے بعد عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں شیخ تمیم بن حماد ال ثانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی حل کو قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔گزشتہ روز اپنے خطاب میں قطر کے امیر نے ملک کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی مہم کی سختی سے مزمت کی اور اپنے لوگوں کی برداشت کی تعریف کی۔شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قطر میں زندگی معمول کے مطابق گزرتی ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب عوام کو حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا، ہم ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔

Most Popular