فلسطینی صدر محمود عباس کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان

فلسطینی  صدر محمود عباس  کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان

فلسطینی عوام اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان گذشتہ روز جھڑپ کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کے قتل کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمود عباس کی جانب سے سامنے آنے والے اس بیان کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مفاہمت کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے کہا کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ تمام سطح منقطع رکھے گا۔فلسطینی صدر نے واضح کیا کہ مسجد الاقصی کے دروازوں پر نصب کیے جانے والے میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹانے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع رہیں گے۔

Most Popular