کشمیری عوام کی تاریخ ساز قربانیاں رنگ لانے کے قریب ہیں۔ سردار عتیق احمد خان

کشمیری عوام کی تاریخ ساز قربانیاں رنگ لانے کے قریب ہیں۔ سردار عتیق احمد خان

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر سے ذلیل ہو کر نکلے گا۔کشمیری عوام کی تاریخ ساز قربانیاں رنگ لانے کے قریب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ نمبر4 کھاوڑہ اپنے دورے کے دوران ٹھیریاں،ڈنہ میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلے سے انحراف کرنے والا ٹولہ آج کٹہرے میں کھڑا ہے ور آزاد کشمیر کی سیاست اور الیکشن کو پیسے کے ذریعے یرغمال بنانے والے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آتے ہیں آزاد کشمیر میں ان کے ہمنوائوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔سردار عتیق احمد خان نے کہ ہے کہ کشمیری عوام نے آزادی اور حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دی ہیں آزاد کشمیر کے عوام بڑی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔کنٹرول لائن پر قربانیاں دے کر آزاد کشمیر کے عوام اپنا خون مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بہا رہے ہیں۔ان قربانیوں کو نظرانداز کر کہ بھارتی حکمرانوں سے دوستی اس خون سے غداری کے مترادف ہے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے کارکن ہر حالت میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔جلد ہی مسلم کانفرنس سے بھاگنے والے واپس اپنے گھر آئیں گے ان کے اغواء کار انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ڈائریکٹر احتساب بیورو یونس میر کے گھر جا کر ان کے بیٹے کی حادثاتی موت پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر منیر عباسی کی ہمشیرہ اور عبدالجبار عباسی کی ساس کی وفات پر ان کے گھر دان گلی جا کر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کی۔اس موقع پرسابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمن،شیخ مقصود احمد،سجاد انور عباسی،خواجہ محمد شفیق،سمعیہ ساجد راجہ،سید خالد گیلانی،ہارون آزاد،عبدالمجید مغل،سید تصور موسوی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

Most Popular