میلحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے میں اظہارخیال کیا
میلحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے میں اظہارخیال کیا ۔انکا کہنا تھا کہ افغانستان کا بڑا علاقہ طالبان کےزیر قبضہ ہے۔ افغانستان کے اندرطالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ افغانستان کیساتھ سرحدی قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی آپریشنز سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ افغان سرحد پر باڑ لگانے،نگرانی کےنظام پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ آستانہ میں وزیراعظم اورافغان صدر نے دو طرفہ تعاون پراتفاق کیا تھا۔ دونوں ملکوں نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پینتس سال سےجاری جنگ سے پاکستان زیادہ متاثرہو۔ افغانستان میں دہشت گروپ ہمسایہ ملکوں اوردنیا کیلئے خطرہ ہیں۔