نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ایک مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا ڈالا
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ایک مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا ڈالا،، جہاں نماز کے دوران ایک نوعمر لڑکے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،، جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے،زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،، نائیجیرین حکام نے حملے کی ذمہ داری بوکوحرام پر عائد کی ہے گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران نائیجیریا میں بوکوحرام درجنوں دہشت گرد کارروائیاں کرچکی ہے،جن میں بیس ہزار افراد جاں بحق جبکہ چھبیس لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں،