صوبہ قندھار اورلوگارمیں افغان فورسز کے آپریشن میں 63 دہشت گرد مارے گئے
افغانستان میں شرپسندوں کے خلاف جنگ جاری ہے ،، صوبہ قندھار اورلوگارمیں افغان فورسز کے آپریشن میں 63 دہشت گرد مارے گئے ،، ترجمان افغان پولیس کے مطابق افغان فوج اور پولیس نے ضلع میوند اور زہرائی میں مشترکا آپریشنز کیے، کالا شامیر اور جاگروم کےعلاقے میں 30شدت پسند مارے گئے جبکہ میوند میں 33شدت پسند ہلاک ہوئے،، کارروائیوں میں 10سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے، جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا،،آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں،، ہتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں،دوسرے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے ،، جہاں افغان فورسز دوسری فوجوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہی ہے ،،