جاپان میں اڑتالیس ویں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری-
چار سو پینسٹھ نشستوں کیلئے ایک ہزار ایک سو اسی امیدوار میدان میں ہیں،، خراب موسم کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز کا رخ کررہی ہے،،،رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم شینزو ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تین سو سیٹیں جیت سکتی ہے،، ایسی صورت میں شینزو ایبے دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے وزیراعظم بن جائیں گے،،،واضح رہے قبلِ از وقت انتظابات کا فیصلہ وزیراعظم شینزو ایبے نے گذشتہ ماہ کیا تھا،، جس کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد ملکی سیکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے،،،۔